13 جولائی 2021 - 05:00
پاکستان کے صوبہ سندھ میں 60 ہندووں کے مسلمان ہونے کا دعوی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک تقریب کے دوران 60 ہندوؤں نے اسلام قبول کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "عبد الرؤف" نامی ایک شخص جو اس تقریب کے منتظم تھے نے ایک فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ کے رہنے والے 60 ہندوؤں کو وہ مسلمان کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے فیسبوک پر شائع کردہ اپنی پوسٹ میں لکھا ہے: "آج ، میری نگرانی میں 60 افراد نے اسلام قبول کیا ہے، براہ کرم ان کے لئے دعا کریں۔"

عبد الرؤف پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ماتلی میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
جاری کردہ ویڈیو میں ، ہندو مسلمان مولوی کی رہنمائی میں کلمہ شہادتین دھراتے ہیں۔ اس مولوی نے نئے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ایک مسلمان کی زندگی کا واحد مقصد خدا کو راضی کرنا ہے ، تب ہی آپ کی زندگی اپنے اہداف حاصل کر سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242